لاہور (خصوصی نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی قیادت میں اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں مہنگائی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر مہنگائی اور پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کرنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت دو مہینوں میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ نا اہل و کرپٹ ٹولے سے جلد قوم کی جان چھوٹے جائے گی ۔