سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ، راوی اربن اتھارٹی منصوبے اینٹی کرپشن کے راڈار پر


لاہور(خبر نگار)لاہور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے راڈار پرآگئے۔دونوں محکموں سے پراجیکٹس کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں روپے کے پلاٹس نیلام کئے جبکہ روڈا پراجیکٹس میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ریکارڈ طلب کیا گیاہے جس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 2016 ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور رولز نہیں بنائے گئے،جبکہ لینڈ ایکوزیشن میں بھی بد عنوانی پائی گئی ہے ۔ تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ دونوں پراجیکٹس سابق حکومت میں شروع کیے گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...