اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اسمبلی حلقہ 240 کراچی میں قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر، سندھ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تخریبی عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا اور کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کی تاکید بھی کی۔ مزید یہ کہ صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ واقعہ کی رپورٹ فوری الیکشن کمشن کو ارسال کرے تاکہ کمیشن کی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔