پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،  تاجروں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر انوکھا احتجاج 

غازی آباد +چیچہ وطنی(نامہ نگاران) پٹرولیم مصنوعات گھی سمیت بنیادی ضروریات زندگی میں اضافہ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر انوکھا احتجاج کیا۔مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام چوک شہداِء ختم نبوت میں پیٹرولیم مصنوعات میں بے جا اضافہ اور مہنگائی کیخلاف ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر پرامن احتجاج اور سینہ کوبی کی گئی۔ تاجران نے بے پناہ مہنگائی کرنے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو جینے کا حق دو اور پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ امپورٹڈ حکومت نامنظورمرکزی انجمن تاجران کے سنیئر نائب صدر محمد حارث دانش اور جنرل سیکرٹری آصف سعید نے میڈیا سے بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن