ٹوبہ:انتظامیہ کی ملی بھگت،منظور شدہ پانی پر بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ

Jun 17, 2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عمران ندیم سدھو)انتظامیہ کی ملی بھگت،ضلع بھر میں جوہڑکے تالابوں اور ان کے منظور شدہ پانی پر بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ،ضلع بھر کے مختلف گائوں میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی مالیتی جانوروں کے لیے بنائے گئے جوہڑ کے تالابوں پر گھر بنانے سے غیر قانونی بااثر قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی،بیان کیا جاتا ہے کہ جانوروں کے لیے وقف کیے گئے جوہڑ کے تلابوں اور ان کے منظور شدہ پانی پرگائوں کے لوگوں نے قبضہ جماء رکھا ہے،اور اہل علاقہ کا کوئی فرد بھی جب افسران کو درخواست دیتا ہے توقبضہ مافیا انتظامیہ کے اہلکاروں کی جیبیں گرم کر کے ٹال مٹول کر کے فرضی کاروائیاں ظاہر کر کے درخواستیں واپس بھیج دی جاتی ہیں،جوہڑ کے تالابوں کے لیے وقف جگہ پر قبضہ ہونے سے بااثر شخص کاحکومتی خزانہ کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا رکھا ہے،سیاسی و سماجی شخصیات ضلع بھر کے گائوں میں ناجائز قابضین کے خلاف جلد آپریشن  شروع کیے جائے تاکہ سرکاری زمین سے قبضہ ختم کروا کرجانوروںکے پینے کے پانی کا تالاب بنائے جائیں۔ اور منظور شدہ پانی کو اُس میں ڈالا جائے تاکہ جانوروں کو صاف پانی مہیا ہو سکے اور جانور مختلف بیماریوں سے بچ سکیں ۔

مزیدخبریں