لاہور (کلچرل رپورٹر) نیشنل بنک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے صدر اکبر علی خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور گزر بسر مزید مشکل ہو جائے گا۔ موجودہ حالات میں انہوں نے بنک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر بنک ملازمین کی حکومتی طرز پر تنخواہوں میں فوری طورپر اضافہ کا اعلان کرے اور ملازمین کے کنوینس الائونس کو مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں سے منسلک کیا جائے۔