عظیم رفیق کے نسل پرستی الزامات کے بعد کائونٹی کلب یارکشائر پر فرد جرم عائد

Jun 17, 2022


کراچی(پی پی آئی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے عظیم رفیق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تحقیقات کے بعد یارکشائر کائونٹی کلب اور متعدد انفرادی لوگوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ عظیم رفیق نے یارکشائر پر الزام لگایا تھا کہ کائونٹی کلب یارکشائر ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات سے مناسب طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہا تھا۔پاکستانی میں پیدا ہونے والے آف سپنر عظیم رفیق نے پہلی بار ستمبر 2020 میں نسلی ہراسگی کے حوالے سے یارکشائر پر الزمات عائد کیے تھے۔ای سی بی نے جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا کہ کسی بھی ملوث فرد کا نام نہیں بتایا۔مزید بتایا گیا کہ ای سی بی کے انسداد امتیازی ضابطے کے ساتھ کھلاڑیوں اور حکام کے طرز عمل سے متعلق ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کے سبب فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ای سی بی نے کہا کہ 'کرکٹ ڈسپلن کمیشن' (سی ڈی سی) کا آزاد پینل متوقع طور پر ستمبر اور اکتوبر میں کیس کی سماعت کرے گا۔
ای سی بی کا کہنا تھا کہ سی ڈی سی پینل باضابطہ طور پر وہ اپنے فیصلوں اور تحریری وجوہات کو مکمل طور پر شائع کرتا ہے۔

مزیدخبریں