4 افراد کو گولیاں‘ زیادہ تر ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے‘ اسپتال انتظامیہ

کراچی (نیوز رپورٹر) جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ، جس میں سے ایک کا انتقال ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے تصدیق کی ہے کہ جناح اسپتال میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونیوالے 4 افراد اور ایک لاش لائی گئی ہے۔پولیس سرجن کے مطابق جناح اسپتال میں ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز سے زخمی ہونیوالے 6 افراد بھی لائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن