راولپنڈی، موسلا دھار بارش سے شہر اور کینٹ کے نالے سڑکوں پر بہنے لگے 


اولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جمعرات کی شام راولپنڈی میں تیز آندھی، شدید ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش سے شہر اور کینٹ کے نالے پانی سے بھر کر سڑکوں پر بہنے لگے کمیٹی چوک انڈرپاس پاس میں پانی کھڑا ہو گیا واسا کی ٹیم نے انڈر پاس کے نالے سے کچرا نکال کر پانی کا بہائو تیز کردیا اور تھوڑی دیر بعد ٹریفک بحال کر دی نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں بارش کی صورتحال پر نظر رکھی گئی بارش سے مریڑ چوک، کمیٹی چوک ،،اصغر مال روڈ، چھوٹا بازار ڈھوک حسو، صدر کینٹ ، ایر پورٹ روڈ، صادق آباد چوک میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جسے واسا کی ٹیموں نے سکر مشینوں کی مدد سے نکال دیا دریں اثنا پری مون سون سلسلے کی پہلی بارشں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا واسا ترجمان نے کہا کہ بارش شروع ہونے پر ژالہ باری بھی ہوئی نشیبی مقامات سے پانی کے اخراج کے لیے واسا آپریشن جاری رہا ایم ڈی واسا محمد تنویر  واسا آپریشن  کی نگرانی کرتے رہے نالہ لئی میں موسلادھار بارش کے باوجود پانی کی سطح نارم رہی لیاقت باغ ۔جامع مسجد روڈ۔پرانا ائیرپورٹ وی آئی پی روٹ کے نشیبی مقامات سے پانی مشینوں کے ذریعے نکالا گیاایم ڈی واسا نے بارش کے دوران نالہ لئی کا دورہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن