اسلام اباد(خبرنگار)وزارت صحت، اسلام آباد انتظامیہ،اکبر نیازی ہسپتال اور ڈبلیو ایچ او کا مشترکہ سموک فری اسلام آباد پروجیکٹ کا آغاز ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے وزارت صحت حکومت پاکستان، اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے جس کے تحت ہسپتال سموک فری اسلام آباد پروجیکٹ کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے ،ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور فوکل پرسن برائے تمباکو کنٹرول شہریار عارف خان، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل، وزارت صحت، اور ایف سی ٹی سی/غیر قانونی تجارت پر ڈبلیو ایچ او کی فوکل پوائنٹ، ڈاکٹر سمرا مظہر نے لیٹرپر دستخط کئے۔ اے این ٹی ایچ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی، منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی، ڈائریکٹر ڈاکٹر عریج نیازی اور سینئر مینجمنٹ کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ،ایڈیشنل کمشنر سید جواد مظفر کی قیادت میں کراچی انتظامیہ کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ عمائمہ سولنگی، اور اسسٹنٹ کمشنر (جی) ٹو کمشنر شیخ عابد قمر نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں ٹوبیکو سموک فری اسلام آباد پروجیکٹ کے رہنما ڈاکٹر منہاج سراج اورکنٹری ہیڈ دی یونین انٹرنیشنل خرم ہاشمی شامل تھے ،مہمانوں کو ہسپتال کا دورہ کروایا گیا۔