ہفتے کی چھٹی، دیگر مسائل حل نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کرینگے، راجہ بلال


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پوسٹل سروسز کی تنظیم نوپ کے قائدین ہنگامی طور پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سے مل کر مسائل سے آگاہ کریں گے ،صدر راجہ بلال کا کہنا تھا کہ ہفتے کی چھٹی اور دیگر مسائل حل  نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کا  لائحہ عمل دیا جائے گا، جی پی او میں نوپ سی بی اے کے مرکزی صدر راجہ بلال کی صدارت  میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نوپ سی بی اے  کی مرکزی قیادت شیخ شاکر ،حاجی رضا خان آفریدی ،آصف عارف  اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ڈی ایم آو یونین کے مرکزی رہنما گل غنی ، اور صداقت صاحب اور سرکل آفس ایپکو  یونین کے قائد معروف آزاد اور شاہد علی خان اور ڈی جی آفس یونین سے  پرویز  نے شرکت کی۔  ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا آپریشنل اسٹاف کے ہفتے کی چھٹی اپگریڈیشن اور اسٹاف کی کمی تھا ۔  اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل کو زیر غور کیاگیا ۔  صدر راجہ بلال نے کہا کہ ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔ انشااللہ  مل کر تمام مسائل کا حل نکال لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...