ملتان (نمائندہ نوائے وقت)امپورٹڈ حکومت نے عوام کی امیدیں آئی ایم ایف کو بیچ ڈالیں‘ اتحادی ظالم حکمرانوں کے روپ میں سامنے آئے ہیں‘سرائیکی وسیب کے عوام کو پتے کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے‘وفاقی و صوبائی بجٹ میں سرائیکی خطے کی عوام کی امیدوں کو چھلنی کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈی نیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی حانیہ خان اور ڈپٹی کوآرڈی ایس ڈی پی صائمہ خان نے مشترکہ بیان میں کیا۔ حانیہ خان نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ انسانیت کا امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے بم گرا کر عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ غریب عوام کے گھروں میں فاقے ہیں اور نوجوان بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ حکومت جلد الیکشن کرائے تاکہ پاکستان میں صحیح معنوں میں عوامی نمائندے اقتدار میںآئیں اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔