سیاسی پسند ناپسند پر نشتر کے 3 ڈاکٹرز کے تبادلے ناانصافی‘ پی ایم اے جنوبی پنجاب

Jun 17, 2022


 تمام برانچز پی ایم اے ملتان ڈی جی خان مظفر گڑھ لودھراں خانیوال وہاڑی کے عہدیداران نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 01 ماہ سے ڈاکٹرز کا استحصال کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کی واحد نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیچنگ فیکلٹی کی شدید کمی ہے لیکن اسکو پورا کرنے کی بجائے حکومت پنجاب نے سیاسی پسند اور ناپسند کی بنا پر نشتر ہسپتال سے 03 سینئر ڈاکٹروں کا تبادلہ کر دیا ہے  پی ایم اے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیمیں اتائیت کے خلاف کاروائیوں کی بجائے قانونی طور پر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جرمانے کر رہے ہیں اگر ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیمیں باز نہ آئیں تو جنوبی پنجاب بھر میں ہیلتھ کئیر کمیشن کا بائیکاٹ کر دیا جائے گا عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو سخت لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوں گے۔

مزیدخبریں