میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل ملتان میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے: قاسم قریشی

Jun 17, 2022


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ملتان کے سینئرنائب صدر قاسم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن اورتحصیل کونسل میں کرپشن عروج پرپہنچ گئی ہے۔ گورنمنٹ آف پنجاب نے صوبائی ادارے عوام کی فلاح کیلئے قائم کئے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں تعینات سرکاری عملہ صر ف اپنی من مانی کرتا ہے ، نہ توان اداروں میں وقت کی پابندی ہے نہ ہی عوامی مسائل کوفوری طورپرحل کیا جاتا ہے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں