جہانیاں (نامہ نگار) جہانیاں کے علاقہ پل114سے پل132تک برآستہ ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی تعمیر کے متعلق دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے جس میں دو الگ الگ شخصیات کی جانب سے فنڈز منظور کروانے کے دعوے کرتے ہوئے الگ الگ مقامات پر افتتاح بھی کر دئیے گئے۔مقامی ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کے سوشل میڈیا ایڈوائزرز کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پل114تا پل132تک16کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر اور ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کو جاتا ہے گزشتہ روز ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں احمد ندیم ہاشمی،محکمہ ہائی وے اور پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر نے روڈ کا سروے کیا۔ اس موقع پر روڈ کی تعمیر نو کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیادوسری جانب امیدوار صوبائی اسمبلی مخدوم شہزاد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خصوصی کاوشوں کی بدولت روڈ کا منصوبہ منظور ہوا ہے،انہوں نے روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرکے کام شروع کروانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
جہانیاں‘ سڑک کی تعمیرکا منصوبہ منظور کرانے کے دو دعویدار‘ الگ الگ افتتاح
Jun 17, 2022