حکمراں روزانہ مہنگائی کے بم گرارہے ہیں، تحریک انصاف


میرپورخاص (بیورورپورٹ)  وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالرزاق سومرو، عزیز لغاری، کنول اعجاز رندھاوا اور سول سوسائٹی کی جانب سے واجد لغاری، مسعود عباس، منظور میمن اور دیگر کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھی تو مہنگائی کے خلاف بہت شور شرابا کیا کرتے تھے لیکن اب وہ حکومت میں آ کر روزانہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ اور بجلی کے یونٹ میں آٹھ روپے اضافہ کر کے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ سول سوسائٹی کے واجد لغاری نے احتجاجاً اپنی کار فروخت کیلئے پیش کر دی۔

ای پیپر دی نیشن