میرپورخاص(بیورورپورٹ) ایڈوائزرو ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب حیدر آباد سید ساغر حسین زیدی نے کہا ہے کے لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے سے ادارے مضبوط اور عوام میں ان کی ساکھ بہتر ہوتی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب اعلی پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر او آر سی کے تحت میرپورخاص(سندھ) میں حیسکو عمرکوٹ، ڈگری اور میرپورخاص سے متعلقہ شکایات کی سماعت کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شکایت دہندگان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہدایت جاری کیں۔ زیادہ تر شکایات بجلی کے بلوں میں ناجائز اوور بلنگ سے متعلق تھیں جبکہ ایک شکایت بجلی کے پول کی غلط تنصیب کے متعلق تھی جس کے لئے انہوں نے فورا پول کے متبادل اور مناسب جگہ پرتنصیب کے احکامات جاری کئے۔
محتسب کا ادارہ انصاف فراہم کررہا ہے‘ ساغر حسین
Jun 17, 2022