حیدرآباد/میرپورخاص/سکھر(نامہ نگاران)
بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کیخلاف سکھر و دیگر علاقوںکے شہری و دکانداروں کی کثیر تعداد نے (تحفظ ناموسِ ﷺ)ریلی نکالی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی و معلونہ نوپورشرما کا پتلہ اٹھا کر شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پتلے پر چپلیں برسا کر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مذہبی دہشت گردی واقعہ کے خلاف تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرے میں شامل نوید ،عرفان،برکت و دیگر نے بھارت میں بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے حضور اکرم کی شان میں کی جانیوالی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی برطانوی یورپی اسرائیلی یہودیوں اور ہندوو¿ں کی مشترکہ سازش قرار دیا اور کہا کہ ایسے عمل کے خلاف مسلمان خاموش نہیں رہیں گے اسلام دشمن شرپسند عناصر مسلمانوں کے دلوں سے عشق و محبت رسول کو کبھی ختم نہیں کرسکتے حضور کی شان میں گستاخ بے ادب اور توہین کرنے والے مٹ جائیں گے ہمارے پیارے آقا ء کا ذکر بلند تھا بلند ہے اور بلند رہے گا۔
اسلام سشمن مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول ﷺ نہیں نکال سلتے
Jun 17, 2022