ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار+ پی پی آئی) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین کیساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان اسلام آباد مارچ دوبارہ کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کمزورنہیں،اپنی مدت پوری کریگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی مراسلہ عمران خان کا ڈرامہ اور جھوٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کوپتہ لگ گیا ہے کہ امریکی دھمکی ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔
شیخ رشید اور عمران انتشار چاہتے ہیں، تاکہ فوجی مداخلت ہو،: نوید قمر
Jun 17, 2022