بحرین سے ترسیلات زر میں11.8 فیصد  بڑھوتری

Jun 17, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بنک    کے  اعدادوشمارکے مطابق جولائی2021  ء تامئی 2022  ء تک بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 481.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 430.6 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مزیدخبریں