بیجنگ (اے پی پی)چین کی وزارت خزانہ نے فصلوں کو کیڑوں سے بچانے اور ان پر قابو پانے کیلئے 673 ملین یوآن،تقریباََ100.3 ملین ڈالرزرعی امدادی فنڈز مختص کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ ریلیف فنڈ کیڑے مار ادویات اور آلات کی خریداری، فصلوں کی بڑی بیماریوں سے حفاظت اور کیڑوں کے پھیلائو سے روکنے کیلئے استعمال کیا جائے گا تاکہ چین کے مختلف علاقوں میں اناج کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔