نوشہرہ،کم گیج اورگرانفروشی پرمتعددپٹرول پمپس کوجرمانہ

پشاور(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے خشگی میں کم گیج ،لائسنس کی عدم موجودگی اورگرانفروشی پرمتعددپٹرول پمپ مالکان کوجرمانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقارنے کہا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پرشکایات موصول ہوئی کہ خشگی نوشہرہ میں پٹرول پمپ مالکان عوام پرکم گیج اورناقص پٹرول فروخت کررہے ہیں جس پرکارروائی کرتے ہوئے موقع پرپٹرول مالکان کوجرمانہ کیاگیا۔انہوں نے پٹرول مالکان کوسرکاری نرخ پرمعیاری پٹرول فروخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپس کیخلاف  کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن