ملک کی معاشی حالت 2ماہ میں بہت زیادہ خراب ہوئی،قاضی احمد اکبر 

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ آٹا چینی گھی سستا کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے حکومت معاشی حالات بہتر اور غریب کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اسے گھر چلے جانا چاہیے مہنگائی کے طوفان کے آنے کے باوجود ڈالر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ایمپورٹیڈ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے کالو کلاں میں چیئرمین محمد نعیم کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی راہنما پائو سیٹھ ،ماسٹر نسیم ،عمران خان بینکار ،سید شہزاد شاہ ،امین اللہ ،عمر خان ،محمد اقبال کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے انہوںنے کہا کہ حکومت نے پٹرول مہنگاکرکے غریب کو دیوالیہ کر دیا سہانے خواب دکھانے سے ترقی نہیں ہوتی ملک کی معاشی حالت 2ماہ میں بہت زیادہ خراب ہوئی مہنگائی ،بیروزگاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا انہوںنے کہا کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور بیروزگاری ،غربت کے دور سے ملک گزر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن