کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سابق نائب صدر اور جنرل سیکریٹری ضلع سائوتھ سینئر رہنماء اقبال خاکسار نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت نے ساڑھے تین سال میں پاکستان کو معاشی طور پر بدحال کردیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام برداشت کرنے پر مجبور ہوچکی ہے جبکہ نیازی حکومت بلند بانگ دعوے کرتی رہی لیکن دوسری جانب ملک کو دیوالیہ کرنے کے بھونڈے اقدمات کرتے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشا ہیں اس وقت ملک سابقہ نیازی حکومت کی وجہ سے آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے اس کی ایماں پر ہی ملک میں مہنگائی ہورہی ہے لیکن بہت جلد وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اتحادی جماعتیں مل کر تمام معاملات کو درست کردینگے۔
عمران حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر بدحال کیا‘اقبال خاکسار
Jun 17, 2022