موجودہ دورمیں دینی تعلیم کاحصول لازم اور ملزوم ہوچکا‘حافظ سعدحسین رضوی

Jun 17, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ فیضانِ غازیان کا پہلاسالانہ عظیم الشان جلسہ دستارِ فضیلت و تقریب تقسیم اسناد و ردا پوشی مقامی ہال میں منعقدہوئی۔ جس میں جانشین امیر المجاہدین صاحبزادہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی،علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی، مفتی غلام غوث بغدادی،مفتی محمد ابراہیم قادری،علامہ احمد رضا امجدی،پیر سید خرم ریاض شاہ،پیر سید زمان علی جعفری شاہ،ایم پی اے مفتی محمدقاسم فخری،پیر سید محمدنوید نعیم شاہ،مفتی محمد آ صف مدنی ،مفتی سید امجد علی قادری، مفتی محمّد اویس قریشی قادری، قاری محمدیاسین اکرم رضوی، الحاج شاہ رخ قادری، و دیگر علماء و مشائخ سمیت کثیر تعداد میں ملک و بیرون ملک سے مفتیان کرام و علمائے ذیشان نے شرکت کی۔اس موقع پرجامعہ فیضانِ غازیان سے 43 طلباء و طالبات نے دورۃ الحدیث اور تخصص فی الفقہ کی سعادت پائی ۔علامہ حافظ سعدحسین رضوی اور علمائے کرام نے طلباء کی دستار بندی کی۔اس موقع پر ادارے کے پرنسپل مفتی محمد عمر فاروق قادری رضوی ، مولانا محمد رؤف قادری رضوی، مفتی سید محمد اویس اسد علی شاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں دینی مدارس کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ موجودہ دورمیں دینی تعلیم کاحصول لازم اور ملزوم ہوچکاہے، دین سے بے بہرہ لوگ معاشرے کی خرابی کے ذمہ دارہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر گھر سے کم ازکم ایک عالم دین بنے اور حقیقی معنوں میں دین اسلام کی خدمت کرے۔

مزیدخبریں