کراچی( نیوز رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو نے ایس ایس یو میں قائم کئے گئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کو آنے والے مون سون سیزن کے لئے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔جاوید اختر اوڈھو نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انکی آمد پر ایس ایس یو کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس یو کے پیشہ وارانہ معیار، انتظامی اموراور انسداد دہشت گردی آپریشنزکے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کو سیکیورٹی ڈویژن کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
کراچی میں متوقع بارش پولیس کا ریسکیو یونٹ الرٹ
Jun 17, 2022