خانیوال، میلسی،سکندرآباد،کوٹ ادو (نیوز رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،خبرنگار) وارداتوں میں سیلز مین،عدالتی اہلکار،دکاندار ، نقدی،موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے۔خانیوال سے نیوز رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق کولڈڈرنک کی کمپنی کا سیلز مین عابد حسین مختلف علاقوں میں سپلائی فراہم کر تا ہے گذشتہ روز پک اپ پرچک نمبر 101 تھانہ چھب کلاں کی حددو میں موٹر سائیکل سوار افراد نے اسلحہ کے زور پر60,000 نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ سول کورٹ کا ملازم نیر عباس عدالتی نوٹس کی تعمیل کروا کر واپس آ رہا تھا کہ ڈی سی آفس کے سامنے دو ڈاکو موٹر سائیکل نمبری 110 کے ڈبلیو جی چھین کر فرار ہو گئے۔ میلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق گلزار ٹاؤن میں اجمل کریانہ سٹور سے دو ڈاکو نے45ہزار نقدی ، سنٹری کی دکانوں سے 80 ہزارکا سامان اور کیش لوٹ لیا، ملحقہ کھاد ڈیلر کی دکان سے چھ بوری یوریا ، گودام سے 1لاکھ 7ہزار مالیت کی کھاد ، محلہ پٹواریاں کے عمردراز، محلہ دین پورہ مترو روڈ کے امجدعباس، شتاب گڑھ کے محمد عمران ، مہار ٹاؤن کے سعیداحمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔ سکندرآباد سے نامہ نگارکے مطابق موضع خوجہ کے رہائشی محمدسلیم ،سمندر شہزاد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق محنت کش اللہ ڈتہ میو نے دائرہ دین پناہ کے علاقہ پرانا بس اڈہ پر گھوٹا بادام پوائنٹ بنایا ہوا تھا،گزشتہ شب ساڑھے 7بجے شام اللہ ڈتہ بیٹے احمد شہزاد کے ہمراہ دکان پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر 16 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، چک نمبر 158ٹی ڈی اے کا رہائشی پرائیویٹ سکول ٹیچر محمد اعجاز وینس کی موٹر سائیکل، موضع بھوبھڑ غیر مستقل میں شاہد حمید چانڈیہ کے رقبہ پر لگا سولر سسٹم مالیتی ایک لاکھ 8ہزار چور لے گئے۔