کانگو وائرس کے شبہ میں دوبھائی،گیسٹروکے221مریض ہسپتال منتقل،161ڈسچارج


ملتان،رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر،کرائم رپورٹر)کانگو وائرس کے شبہ میں دوبھائی ،گیسٹرو کے221مریض ہسپتال منتقل ،161 ڈسچارج تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں گزشتہ ایک روز میں نشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں تقریبا  200 مریض رپورٹ ہوئے ہیں.جن میں سے 161 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز بستی امانت علی کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں مبشراورحمزہ کو مبینہ طورپر تیزبخار میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں حقیقی بھائیوں کے کانگووائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ پرفوری طورپرطبی امداد کیلئے آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کے بعد خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب گیسٹرو میں مبتلا10خوا تین سمیت مزید21متاثرہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کئے گئے جن میں عمررسیدہ متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...