پنجاب کابجٹ تعمیر و ترقی کے حوالہ سے انقلابی،عوام دوست ہے: سائرہ افضل،ڈاکٹر مظفر

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کاٹیکس فری بجٹ عوام دوست اور تعمیر و ترقی کے حوالہ سے انقلابی ہے۔ موجودہ حالات میں حکومت کو کچھ مشکل فیصلے کرنا پڑے لیکن پھر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قیاد ت میں حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم، صحت، ذرائع آمدورفت عوامی ریلیف کیلئے اربوں روپے کی جو سبسڈی دی وہ تاریخی کا رنا مہ ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے غریب عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کیلئے صوبہ بھر کے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی، تحصیل  ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں کی جو منظوری دی ہے وہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے جو مفت ادویا ت کی فراہمی،جگر اور گردہ کے مثالی علاج کیلئے بنا ئے گئے کے پی ایل آئی سنٹرز کو بحال کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھا یا جائیگا۔دریں اثناء سائرہ افضل تارڑ کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ماڈل بازار کا دورہ،اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے چیک کئے اور عوام سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ماڈل بازار میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کے عملہ نے بتایا کہ یہاں گھی300روپے کلو، چینی 70روپے دال چنا 162 کالا چنا 172روپے فی کلو دستیاب ہے اور 10کلو آٹا کا تھیلا 400روپے میں میسر ہے۔

ای پیپر دی نیشن