گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر آباد کارڈ یالوجی سنٹر میں مریضہ کو بیڈ نہ دینے کی رنجش پر لواحقین کی ہنگامہ آرائی۔ڈاکٹر اور عملہ کو یرغمال بنا کر تشدد اور گالی گلوچ کی۔ نواحی گاں بدوکی گوسائیاں کی رہائشی مریضہ توقیر بی بی کو لواحقین لیکر کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد آئے اور بیڈ کاتقاضا کرنے پر سٹاف نے کہا کہ کسی بھی بیڈ پر لٹا دیں جس پر مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹر اور سٹاف کو گالیاں دیں اورہاتھا پائی شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔لڑائی کے دوران حملہ آوروں نے فرنیچر اور سامان توڑ پھوڑ دیا کارڈیالوجی ہسپتال میںہنگامہ آرائی کرنے پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر احسن مسعود کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان محمد عاصم،محمد عارف،محمد حمزہ،ہاشم وسیم سمیت 5نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
وزیر آبادکارڈیالوجی سنٹر میں لواحقین کی ہنگامہ آرائی،ڈاکٹر پر تشدد
Jun 17, 2022