سٹالوں پر وافر مقدار میں کھادکا سٹاک موجود ہے:احمر نائیک 

Jun 17, 2022

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سٹالوں پر وافر مقدار میںیوریا کھادکا سٹاک موجود ہے، محکمہ زراعت کے ا فسروں کی نگرانی میں زمینداروں کومقررہ نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سٹالوں پر یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کے حوالے سے گفتگوکرتے کیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ڈاکٹر اورنگزیب نے زمینداروں کو مقررہ نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل شاہکوٹ میںقائم کیے گئے سٹال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود یوریا کھاد کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کے خلاف شہر کے اچانک دورے کئے اور نان،روٹی کا وزن اور کوالٹی کو چیک کیا۔

مزیدخبریں