مسلمان نبی کریم ؐ کی عزت پرآنچ نہیں آنے دینگے:رانا زاہد محمود 

Jun 17, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر بار رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی اوراس کے بدبخت حواری انسانیت کیلئے خطرہ ہیں بھارتی حکومتی جماعت کے رہنمائوں کی ناپاک جسارت پردنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب چھلنی اور دل مضطرب ہیں،ہماری قوت برداشت کاامتحان نہ لیاجائے عالم اسلام کے مذہبی نظریات کیخلاف جارحیت برداشت نہیں کی جائیگی، اپنے ایک بیان میںرانا زاہد محمودنے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی ناپاک جسارت جہالت کاشاخسانہ ہے، دنیا کے دوارب مسلمان محسن انسانیت سرور کونین حضرت محمدؐ کی عزت وناموس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کا بھرپوربائیکاٹ کرنے کیساتھ ساتھ اس کاسفارتی ناطقہ بندکیاجائے دنیا بھر میں مسلمان بھارت کیخلاف سراپااحتجاج اورشدیدغم وغصہ کااظہار کررہے ہیں جو انکی نبی کریم ؐ سے محبت کا اظہار ہے۔ 

مزیدخبریں