مہنگائی بلند ترین سطح پر ‘ عوام فاقوں پر مجبور ہوچکے : فیصل شریف مہر 

Jun 17, 2022

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے عوام نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مہنگائی کی ستائی عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیاجائے۔ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع قصور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے ۔شہری فیصل شریف مہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جس سے عام آدمی کے کندھوں پر بوجھ بڑھے گا اس لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں