نصیر آباد( نامہ نگار)لہڑی اورجتک قبائل کے درمیان خونی تنازع کے تصفیہ کے لیے سردار جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی میں جرگہ ہوا جس میں وڈیرہ دوست علی لہڑی وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ٹکری عبدالحمید لہڑی ٹکری عبدالغفار جتک اور نبی داد جتک نے شرکت کی۔قبائلی خونی تنازع ختم کرادیاگیا اور دونوں قبائل کے درمیان صلح ہونے پر فریقین بغل گیر ہوکر شیروشکر ہوگئے۔
لہڑی اورجتک قبائل کے درمیان تنازع ختم
Jun 17, 2022