خوردنی تیل  کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی: وزیرِ اعظم   

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی اندونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا.وزیرِ اعظم   نے کہا کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابلِ ستائش ہے. بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا.خوردنی تیل  کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی.وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں.

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر اندونیشیاء کا دورہ کیا.

دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سد باب کرنا تھا. وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاء سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں. بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاء میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی.

ای پیپر دی نیشن