وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے. قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حنا ربانی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا۔
The #FATF Plenary Meetings r continuing in Berlin. FATF will issue a Public Statement after conclusion of the meetings tonight. Prejudging the outcome or speculative reporting could and should be avoided.
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 17, 2022
GOP has arranged a media briefing at MOFA on Saturday morning on this issue
حنا ربانی کھر نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کرنا چاہیے جبکہ اس معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے، اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا، پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔
خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔