FATFکے پاکستان کے لیے اعلان میں دو گھنٹے باقی

Jun 17, 2022 | 17:38

برلن: فیٹف آج ممالک کی معاشی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد معاشی پابندیوں(گرےْبلیک لسٹ) سے نکلنے کا اعلان کرے گا۔پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں 2018میں رکھا گیا تھا اس سے پہلے بھی پاکستان گرے لسٹ میں ہی تھا اور آج جرمنی برلن میں میٹنگز اور جائزوں کے بعد پاکستان کے سٹیٹس کے متعلق اعلان کیا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 7:30 پی ایم پر ہوگا۔فیٹف کی طرف سے میڈیا بریفنگ دی جائے گی جس میں دنیا بھر سے صحافی بھی شامل ہوں گے۔پاکستان میں اس وقت فیٹف ٹوٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں تمام سیاسی پارٹیاں کریڈت لینے کی کوشش کررہی ہیں۔اس حوالے سے شہبازگل نے کہا کہ فیٹف سے متعلق اچھی خبر آرہی ہے، اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور  پاکستان کے عوام کو جاتا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جارہا ہے، عمران خان پر 5 ارب روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہے۔

مزیدخبریں