صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے حمزہ شباز شریف کی قیادت میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کے حجم کو 560 ارب سے بڑھا کر685 روپے کردیا ہے جو کہ ان حالات کے باوجود پنجاب کی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔صوبائی وزیر اویس لغاری کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ سال بجٹ کی تھیم ہے کہ متوسط طبقے اور غریب عوام کو سپورٹ فراہم کریں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عالمی حالات اور پچھلی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم پر مالیاتی اور معاشی دباؤ ہیں اس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم غریبوں کے لیے سبسڈی کے پروگرام شامل نہیں کرتے تو سالانہ ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کے قریب ہوتا۔