فیٹف (FATF)پاکستان آکر تصدیق کے بعد گرے لسٹ بارے فیصلہ کرے گا

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ہے یا نہیں اس بارے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔آج فیٹف نے پاکستان کے گرے لسٹ اسٹیٹس کے بارے میں اعلان کرنا تھا لیکن یہ اعلان نہیں کیا گیا۔فیٹف کے آفیشل ٹوئٹر اور ویب سائٹ پر دیے گئے لنکس میں بھی آن لائن پریس کانفرنفس نہیں کی گئی  جس پر اب سوالات جنم لے رہے ہیں۔فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 34 آئٹمز  پر مبنی اپنے دو  ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کے کا آج  آخری روز تھا۔فیٹف نے کہا ہے  کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔

ای پیپر دی نیشن