اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے پر ٹویٹ کی ہے۔ ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا ہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کوFATF گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔ کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا اور ہم نےFATFکے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا جس پر FATF نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔عمران خان کا کہنا تھاکہ حماد اظہر،FATF رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے FATF ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی اور مجھے یقین ہے ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔