فنی خرابی‘ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی حج پرواز کی کراچی میں لینڈنگ

Jun 17, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 3091 نے کراچی میں لینڈنگ کی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فنی خرابی کے سبب پرواز پی کے 3091 کراچی میں اتار لی گئی۔ پرواز میں 325 عازمین حج سوار ہیں۔ طیارے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ کچھ دیر میں جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔
لینڈنگ

مزیدخبریں