اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمشن ہی دے گا۔ انتخابات میں حصہ لینا، سیاسی جماعت بنانا بنیادی حق ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا کام ہے۔ قانون کی تشریح کیلئے عدالت میں جایا جا سکتا ہے۔ کسی کو تاحیات نااہل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے کسی جج کے خلاف ریفرنس فائل نہیں کیا، یا فائل کرتی ہے تو وہ حکومت نہیں۔ جب ایک بار ریفرنس فائل ہو جاتا ہے تو یہ پبلک ڈاکومنٹ ہوتا ہے۔
اعظم نذیر