لکی مروت: نئے فیلڈ ولی سے سوئی ناردرن نیٹ ورک کو گیس کی فراہمی شروع 


لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبر پی کے کے ضلع لکی مروت میں OGDCL کی نئی دریافت شدہ گیس فیلڈ ولی (بیٹانی) سے سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں گیس کی فراہمی گزشتہ صبح شروع ہو گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے گزشتہ سال ولی گیس فیلڈ دریافت کی تھی۔ گیس فیلڈ سے موجودہ گیس سپلائی کا فلو ریٹ 10 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو کہ مستقبل قریب میں بڑھ کر 20 ایم ایم سی ایف ڈی ہونے کی امید ہے۔ یہ گیس حال ہی میں تعمیر کی گئی 50 کلومیٹر لمبی ہائی پریشر پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔
ولی گیس فیلڈ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...