انسانی سمگلنگ کی روک تھام، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت 8 افراد کیلئے امریکی ایوارڈ 

اسلام آباد واشنگٹن (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آئی این پی) ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یو ایس سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے بہترین کارکردگی پر سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ظہیر احمد سمیت 8 افراد کو ایوارڈ سے نوازا ہے تقریب کا انعقاد واشنگٹن میں ہوا۔ ظہیر احمد ایف آئی اے میں بطور ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سمگلنگ یونٹ تعینات رہے ہیںیو ایس سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بہترین اقدامات کو سراہاان کاوشوں کے نتیجے میں سالانہ ٹریفکنگ ان پرسن رپورٹ 2022 میں پاکستان کو ٹئیر 2 واچ لسٹ سے ٹئیر 2 میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں اجتمائی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن