لاہور(نامہ نگار) پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ ایسوسی ایشن کے سینئر اور بانی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی اہداف کے حصول میں ناکامی پر اظہار افسوس کیا گیا۔ مشاورت اور اتفاق رائے سے عبوری کونسل تشکیل دی جو 6 ماہ کے اند ر ایسوسی ایشن کو فعال بنانے کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دےگی۔ قائم کردہ کمیٹی میں ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی تاحیات چیئرمین ،اطہر اعوان سینئر وائس چیئرمین ، کامران ملک وائس چیئرمین، مصطفیٰ کمال پاشا صدر،ڈاکٹر مصطفی کمال، سینئر نائب صدر ،مہر عبدالرﺅف نائب صدر ،سید علی بخاری ،سیکرٹری جنرل ،ذوالفقار علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں کرامت علی انفارمیشن سیکرٹری ،افتخارر سول سیکرٹری مالیات اورمنشاقاضی کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیاگیا ہے۔