واپڈا سوسائٹی، ڈینگی تدارک کے حوالے سے سیمینار، واک کا اہتمام

لاہور (نیوز رپورٹر) واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام واپڈا کیئر ٹیکٹر کمیٹی نے کیا۔ جس میں خصوصی طور پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اشفاق احمد چودھری ، جوائنٹ رجسٹرار فیلڈ سیٹھ محمد اقبال ، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین نے شرکت کی۔ اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ کوآپریٹوز سوسائٹیز ڈینگی کے تدارک کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہیں ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ارد گرد ایسا ماحول نہ بننے دیں جس سے ڈینگی کا مچھر پنپ سکے۔ رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب نے کیئر ٹیکر کمیٹی کے اس اقدام کو سراہا اور شاباش دی۔ سیٹھ محمد اقبال نے کہا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر تیمور جعفر، منیر احمد صدیقی، رانا اکمل نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ساجد حسین ڈپٹی رجسٹرار لاہور ، فضل احمد رندھاوا، رانا سیف الرحمن، سرجیل احمد، جہانزیب، شرافت قادری، حسنین شاہ، عبداللہ شاہ، سلامت باجوہ سمیت محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیمینار کے بعد واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شجاع فروکہ ممبر کیئر ٹیکٹر کمیٹی ، اسسٹنٹ رجسٹرارہاﺅسنگ نے ادا کی اور مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز عہدیداران و انتظامیہ کمیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن