فیروزوالہ( نامہ نگار )جماعت اسلامی کوٹ عبدالمالک پی پی138 کے رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے حالیہ بارشوں اور شدید آندھی سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے اور زخمیوں کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جائے۔