لاہور (خصوصی نامہ نگار) چاروں مسالک علماءکونسل (تحفظ ختم نبوت)میں شامل تمام مکاتب فکراہل سنت دیوبندی،بریلوی،اہل حدیث واہل تشیع علماءِ کرام کاپاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی پروگرام دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی میں منعقدہواجس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چاروں مسالک علماءکونسل حافظ شعیب الرحمن قاسمی بانی سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان،پروفیسر مولانانعمان مختار لکھوی،علامہ عاشق حسین رضوی، مولانامحمدحنیف حقانی،مفتی محمدعمران،قبلہ سلیم عباس جعفری، مولانارحمت اللہ لاشاری ودیگرعلماء نے کہاکہ پیارے وطن کے دفاع وبقاءکیلئے پاک فوج کی خدمات وقربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں اوریہ حقیقت سب پہ عیاں ہے کہ فوج ہے توملک ہے۔ ملک ہے توہم ہیں۔علماءنے 9مئی دفاعی تنصیبات پرحملوں کوپاکستان کی بقاءوسلامتی کیخلاف ملک دشمن یہودی،بھارتی وقادیانی اورانکے ایجنڈوکی کارستانی قراردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ9مئی ملک دشمن حملہ آوروں،سہولت کاروں اورانکے اصل کرادرماسٹرمائنڈزکوقانون کے مطابق جلدسے جلدکیفرکردارتک پہنچاکرعبرت کانشان بنایاجائے ۔
دفاع وبقاءکیلئے پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:چاروں مسالک علماءکونسل
Jun 17, 2023