لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج جے یو پی کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی افراتفری ،سیاسی جماعتوں کی کش مکش سے بگڑتی ملکی صورت حال ،وفاقی حکومت کا 2023,24 کے بجٹ سمیت دیگر اہم ا±مور زیر بحث آئیں گے۔ جے یو پی کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی کے بیان کے مطابق ملک میں انتشار کو ختم کرنے کیلئے ارکان عاملہ کی مشاورت سے جے یو پی کے کردارکاا ہم اعلان بھی کیا جائے گا۔