رباب ملک کی تیزگام کا کچن پورشن کی چیکنگ معاہدے کی خلاف ورزی پر سرزنش،جرمانہ


لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے رباب ملک نے راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام کا کچن پورشن چیک کیا۔ کچن پورشن کی تفصیلی انسپیکشن کے دوران ریلوے سے منظورشدہ منرل واٹر داسانی کی بجائے ایشین اور صفا منرل واٹر کی چھوٹی بڑی 188 بوتلوں کے علاوہ سلائس جوس کی جگہ پولی برانڈز کے 72 جوسز بھی پکڑے گئے۔ ڈی سی او ریلوے نے ڈائننگ کار کنٹریکٹر کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر لوکل برانڈز کی تمام اشیاءقبضے میں لینے کے علاوہ ڈائننگ کار منیجر کو 3 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔صفائی ستھرائی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر ڈائننگ کار عملے کی سرزنش کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن